ڈاکٹر محمد عارف صدیقی

اپنی دنیا آپ پیدا کر، ستاروں سے آگے، شاہین کا جہاں اور، فن تقریر و خطابت کے اصول اور کیا کیوں کیسے جیسی معرکتہ آلارا اور علم و حکمت دانش ومہارت سے بھر پور کتابوں کے خالق جناب ڈاکٹر محمد عارف صدیقی کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں اپنی سوچ اور اعتقاد کو بدلنا تقریباً ناممکن ہوتا ہے۔ اسی ناممکن کو ممکن بنا نا اورناامید اور مستقبل سے مایوس پڑھے لکھے لوگوں کے شعور کو اجا گر کرنا ہی ڈاکٹر عارف صدیقی کا کام ہے
ڈاکٹر صاحب ٹرینر ہیں یعنی تربیت ساز کردار ساز ان کا بیانیہ ان کی تحریر یں ناکام لوگوں میں پارہ بھر دیتی ہیں
جوشیلے،غصہ ور اورتپتے دماغوں پر الفاظ کے ٹھنڈے قطرے یوں ٹپکاتے ہیں کہ مایوسی ، ناکامی کے گھٹاٹوپ اندھیروں میں بھٹکتے انسان کے سوچنے سمجھنے کا انداز اور زاویہ ہی بدل جاتا ہے۔ ڈاکٹر صاحب پاکستان کے واحد ٹرینر مقرر اور ادیب ہیں جنہوں نے اپنا پیغام بہتر طور پر پہنچانے کے لئے انسانی جسم اور ذہن کا مطالعہ کیا گزشتہ بیس سالوں سے ڈاکٹر عارف صدیقی اپنے سیمنار ورک شاپ اور تدریسی کلاسز سے تکینیکی مہارت سے لاکھوں لوگو ں کو کامیابی کی راہ دکھلا چکے ہیں ۔ ایف ایم ریڈیو ، ٹی وی، اخبارات، جرائد اور سماجی رابطے کی ویب سائیٹ کے علاوہ نجی ٹی وی چینلز مثلاً دنیا ، ڈان ، پی ٹی وی، اے ٹی وی، سچ ٹی وی، کے ٹو ٹی وی غیرہ وغیرہ پر لاتعداد ان گنت بے شمار مرتبہ اپنے خیالات اور مہارتوں کا اظہار کر چکے ہیں گورنمنٹ پرائیویٹ اور کارپوریٹ سیکٹر کے جانے اور مانے ہوئے استاد اور رہنما ہیں اب تک سترہ کتابیں تحریر کرنے کے علاوہ پندرہ کتب کے تراجم پر کام کر رہے ہیں تاکہ لاکھوںلوگوں کو بین الاقوامی دانش مندی سے فائدہ اٹھا نے کے مواقع میسر آسکیں اکیسویں صدی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور انفرادی یا من حیث القوم نئی نسل کو موٹیویٹ کرنے کا عزم مصصم رکھتےہیں تبدیلی نئی سوچ کے لئے ڈاکٹر صاحب کی تحریروں آڈیوز ویڈیوز اور بیانات سے استفادہ ضرور حاصل کریں یقیناً ڈاکٹر محمد عارف صدیقی کی گفتگو اور کتابوں سے اب تک لاکھوں لوگ بالواسطہ یا بلاواسطہ طور پر مستفید ہوچکے ہیں

www.arifsiddiqui.pk
www.fb.com/successdesigners
www.Youtube.com/ArifSiddiquiCoach
Twitter@drarifsiddiqui