Cart0

رجسٹرڈ کروانے کا طریقہ

کتابی دنیا پر کتاب منگوانے کے لئے رجسٹرڈ کروانا اس لئے ضروری ہے کہ ہم جان سکیں کتاب کس ایڈریس پر بھجوانی ہے اور آپ سے کس فون اور ای میل پر رابطہ کرنا ہے۔ رجسٹرڈ کرانے کا طریقہ کار درج ذیل ہے

1

اوپر دی گئی تصویر میں رجسٹرڈ پر کلک کریں تو آپ درج زیل صفحہ پر چلے جائیں گے

یہاں پر لاگن ان لوگوں کے لئے ہے جن کا اکاونٹ ہماری ویب پر موجود نہیں۔  رجسٹرڈ کروانے کے لئے آپ نے اپنی معلومات لکھنی ہیں اپنا ای میل اور پاس ورڈ (ہماری ویب کے لئے کوئی نیا پاس ورڈ رکھنا ہے اپنی ای میل کا پاس ورڈ یہاں مت ڈالیں) ضروری ہے الفاظ اور ہندسوں کے ساتھ کوئی خاص نشان جیسے @٪& وغیرہ کا استعمال کریں اور اور آرڈر دینے کے بعد کسی بھی وقت اپنے آرڈر کی تفصیلات جاننے کے لئے آپ ال ریڈی میمبر والے حصے میں اپنا ای میل اور پاس ورڈ لکھ کر اپنے دیئے ہوئے آرڈر کی تفصیل جان سکیں گے

اس میں آپ اپنی معلومات ہمیں فراہم کریں گے اور اوپر مانگی گئی تفصیلات کی بنا پر ہم آپ سے رابطہ کریں گے اور آپ کے دیئے ہوئے ایڈریس پر کتابیں آپ کو ارسال کر دیں گے اپنی تفصیلات کا اندراج کرتے وقت اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام تفصیلات درست ہوں اندراج کے بعد سیو ایڈریس پر کلک کریں تو آپ کی معلومات محفوظ ہو جائیں گی

کتاب کو خریدنا اور آرڈر دینا

ہماری ویب اردو اور انگریزی زبان میں ہے اگر آپ اردو ویب دیکھ رہے ہیں تو آپ اردو لکھ کر کسی بھی کتاب کو تلاش کر سکتے ہیں اردو لکھنے کے لئے کمپیوٹر میں آپ کو اردو کی بورڈ انسٹال کرنا ہوگا اس طریقہ کار کو جانے کے لئے اپ یہاں کلک کریں . جو کتاب آپ منگوانا چاہتے ہیں اس پر کلک کریں گے تو آپ کے سامنے وہ کتاب نیچے دی گئی تصویر کی صورت میں کھل جائے گی

6

اس میں آپ کو نظر آرہا ہے کہ سیل کا ٹیگ لگا ہے اور قیمت 2500 کاٹ کر 1750 نظر آرہی ہے اس کا مطلب کتاب کی چھپی ہوئی قیمت 2500 ہے اور ہم یہ کتاب آپ کو 1750 میں دیں گے قیمت کے نیچے آپ کو + کا نشان اور لفظ ایڈ ٹو کارٹ نظر آرہا ہے اس پر کلک کرنے سے یہ کتاب آپ کے کارٹ میں محفوظ ہو جائے گی اور کتاب کے اوپر سبز رنگ میں آپ کو پیغام نظر آئے گا اگر آپ مزید کتب خریدنا چاہتے ہیں تو مزید کتابوں کو اس طریقہ کار کے مطابق ایڈ ٹو کارٹ کر لیں  اور اس کے بعد آپ اوپر دی ہوئی تصویر پر ویو کارٹ پر کلک کریں اگر اپ اس صفحہ سے کسی اور صفحہ پر چلیں گئے ہیں تو درج ذیل تصویر کے مطابق کارٹ کے نشان پر کلک کر کے اپنے کارٹ کو دیکھ سکتے ہیں

11

آپ یہاں ویو کارٹ پر کلک کر کے اپنی منتخب کی ہوئی کتاب/کتابیں دیکھ سکتے ہیں اس کے بعد آپ کو درج ذیل صفحہ نظر آئے گا

7

یہاں پر آپ کو آپ کی منتخب کی ہوئی کتاب/کتابیں اور ان کے سامنے ان کی تعداد اور قیمت نظر آرہی ہوگی اگر آپ کسی کتاب کو کارٹ سے نکالنا چاہتے ہیں تو تعداد کے سامنے موجود کے نشان کو کلک کر کے 0 کر دیں اور اپ ڈیٹ کارٹ کو کلک کریں گے تو کتاب آپ کے کارٹ سے نکل جائے گی اگر آپ اپنے سامنے موجود کتب منگوانا چاہتے ہیں تو چیک آوٹ پر کلک کریں تو آپ نیچے دئیے ہوئے صفحہ پر پہنچ جائیں گے

8

پلیس آرڈر سے پہلے اپنی دی ہوئی معلومات ایک مرتبہ پھر پڑھ لیں اگر تمام معلومات درست ہیں تو اوپر دیئے ہوئے پلیس آرڈر کے بٹن پر کلک کریں گے تو آپ کے سامنے درج ذیل صفحہ آجائے گا

9

اگر آپ نے اپنے بارے میں تمام تفصیلات درست درج کی ہوں گی تو آپ کو اوپر دیا گیا پیغام نظر آئے گا کہ آپ کا آرڈر ہمیں موصول ہو گیا ہے اور ساتھ ہی اس آرڈر کی کاپی آپ کے دیئے گئے ای میل ایڈریس پر مل جائے گی اس صفحہ میں آرڈر کی تمام تفصیلات نظر آئیں گی آپ اپنے آرڈر کی تفصیل اپنے ای میل یا ہماری ویب پر دوبارہ آکر(دوبارہ آنے کی صورت میں آپ نے آل ریڈی ممبر والے حصے میں اپنا ای میل اور جو پاس ورڈ ہماری ویب کے لئے منتخب کیا تھا وہ لکھنا ہے ) دیکھ سکتے ہیں اگر آپ اپنا پاس ورڈ بھول جائیں تو درج ذیل تصویرکی ہدایات کے مطابق عمل کر کے اپنا پاس ورڈ دوبارہ منگوا سکتے ہیں

آرڈر کے بعد آپ دوبارہ درج ذیل طریقہ پر عمل کر کے لوگ آوٹ ہو جائیں

as

اور نیچے دی گئی ہوئی تصویر میں آپ کو لاگ آوٹ لکھا نظر آرہا ہے اس پر کلک کر کے آپ لاگ آوٹ ہو جائیں گے

10