کتاب تلاش کرناOctober 10, 2016–Posted in: Uncategorized @ur, استعمال کرنے کا طریقہ

کتابی دنیا بنانے کا مقصد اردو اور اردو کتابوں کو فروغ دینا ہے اس لئے ہم نے اپنی ویب اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں بنائی ہے لیکن ہماری بھر پور کوشش ہے کہ اردو زبان کو زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ساتھ اس میں مزید بہتری لائی جائے ہمیں امید ہے آپ ہماری اس کوشش کی بھرپور حوصلا افزائی کریں گے ہو سکتا ہے کہ آپ کو ویب استعمال کرتے ہوئے کچھ مسائل کا سامنا ہو جس کے لئے ہم آپ سے معزرت خواہ ہیں ہماری کوشش ہے کہ ہم اس میں وہ تمام صہولیات لے کر آئیں جو کسی بھی اچھی ویب کی ضروت ہوتی ہے 

کتابی دنیا پر آپ آسانی سے اپنی مطلوبہ کتاب ، شاعر ، مصنف، اور اشاعتی ادارہ کو تلاش کر سکتے ہیں سرچ بار میں کسی کتاب کا نام شاعر اور مصنف کا نام یا پبلیشر کا نام اردو زبان میں لکھیں اگر مطلوبہ تلاش کا ڈیٹا ہماری ویب پر ہوا تو آپ کو ضرور ملے گا  ہم نے کوشش کی ہے کہ کسی ایک لفظ کو لکھنے سے بھی آپ کو سرچ کا جواب مثبت ملے

اس کے علاوہ ہم نے تمام کتب کو موضوعات،اس کے مصنف / شاعر/مرتب اور اشاعتی ادارے کے ساتھ منسلک کیا ہے اگرآپ کسی خاص موضوع پر کتاب تلاش کر رہے ہیں تو ہمارے موضوعات اور ذیلی موضوعات میں کتاب کو تلاش کر سکتے ہیں یا سرچ بار کے ساتھ ایڈوانس سرچ میں جا کر اپنی مطلوبہ تلاش کر سکتے ہیں

یا پھر مصنفین اور شعراء کے صفات میں جا کر کسی بھی مصنف اور شاعر کو کلک کریں تو بھی آپ کو ان کی وہ تمام کتب جو ہماری ویب پر موجود ہیں نظر آجائیں گی