حسرت موہانی

اصل نام سید فضل الحسن اور تخلص حسرت ،1875ء قصبہ موہان ضلع اناؤ میں پیداہوئے۔ آپ کے والد کا نام سید اظہر حسین تھا ۔ ابتدائی تعلیم گھر پر ہی حاصل کی ۔ 1903ء میں علی گڑھ سے بی۔اے کیا۔ شروع ہی سے شاعری کا ذوق تھا۔ اپنا کلام تسنیم لکھنوی کو دکھانے لگے۔ 1903ءمیں علی گڑھ سے ایک رسالہ ”اردوئے معلٰی“ جاری کیا۔ اسی دوران شعرائے متقدمین کے دیوانوں کا انتخاب کرنا شروع کیا۔ آپ کو ‘رئیس المتغزلین‘بھی کہا جاتا ہے