عطاء الحق قاسمی

عطاء الحق قاسمی پاکستان میں ایک طرح دار ادیب، سفرنامہ نگار اور مزاحیہ کالم نگار ہیں۔ وہ ایک طویل عرصے سے روزنامہ جنگ میں لکھ رہے ہیں۔ وہ یکم فروری 1943ء کو متحدہ ہندوستان کے شہر امرتسر میں پیدا ہوئے۔ انہیں ناروے اور تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارت خانوں میں بطور سفیر فرائض سر انجام دینے کا اعزاز حاصل ہے۔ اب ان کا ایک بیٹا یاسر پیر زادہ بھی اردو کا لکھاری ہے۔ آج کل عطا الحق قاسمی  پی ٹی وی کے مینیجنگ ڈائریکٹر ہیں۔ ان کے ایک بھائی ضیا الحق قاسمی مشہور شاعر مزاح نگار تھے۔ اور ایک ادبی جریدہ بھی نکالتے تھے۔