فیض احمد فیض

مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نہ مانگ

  آپ 13 فروری 1911ء کو کالا قادر، ضلع نارووال، پنجاب،میں ایک معزز سیالکوٹی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ فیض کے والد، سلطان محمد خان، ایک علم پسند شخص تھے۔ وہ پیشے سے ایک وکیل تھے1921ء میں آپ نے سکاچ مشن اسکول سیالکوٹ میں داخلہ لیا اور یہاں میٹرک تک تعلیم حاصل کی۔میٹرک کے امتحانات کے بعد آپ نے ایف اے کا امتحان مرے کالج سیالکوٹ سے پاس کیا۔بی اے آپ نے گورنمنٹ کالج لاہور سے کیا اور پھر وہیں سے 1932ء میں انگریزی میں ایم اے کیا۔ بعد میں اورینٹل کالج لاہور سے عربی میں بھی ایم اے کیا۔1959ء میں پاکستان آرٹس کونسل میں بطورِ سیکرٹری تعینات ہوئے اور 1962ء تک وہیں پر کام کیا۔ 1964ء میں لندن سے واپسی پرآپ عبداللہ ہارون کالج کراچی میں پرنسپل کے عہدے پر فائز ہوئے۔ اردو ادب کے بعض ناقدین کے نزدیک، فیض احمد فیض، غالب اور اقبال کے بعد اردو کے سب سے عظیم شاعر ہیں۔20 نومبر 1984ء لاہور میں وفات پائی