ابنِ صفی

ابنِ صفی کے نام سے کتاب کا ہر قاری واقف ہے۔ ان کےذکر کے بغیر اردو ناولوں کی تاریخ مرتب نہیں ہو سکتی اردو کے عظیم ناول نگار ابنِ صفی کا اصل نام اسرار احمد ہے۔ الہ آباد (بھارت) سے ان کا تعلق ہے۔ 1928 میں الہ آباد کے قصبہ نارامیں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم نارا کے پرائمری اسکول میں حاصل کی۔ میٹرک ڈی اے وی اسکول الہ آباد سے کیا جبکہ انٹرمیڈیٹ کی تعلیم الہ آباد کے ایونگ کرسچن کالج سے مکمل کی۔1947ء میں الہ آباد یونیورسٹی میں بی اے میں داخلہ لیا۔ ابنِ صفی کا شمار ان لکھنے والوں میں ہوتا ہے جنہوں نے قدرے کم زندگی پا ئی۔لیکن بہترین اور بہت زیادہ لکھا 250 کے قریب ناول لکھے۔ عمران سیریز اورجاسوی دنیا ان کے مشہور سلسلے ہیں۔ مشہور کردار علی عمران اور انسپکٹر فریدی (پہلا ناول دلیر مجرم) ہیں۔ دورِ عروج میں ان کے ناول کا ایڈیشن پچاس ہزار سے زیادہ کی تعداد میں چھپتا تھا۔ابنِ صفی شاعر بھی تھے کبھی کبھار شعر بھی کہتے تھے۔جب تک کتاب زندہ رہے گی ، ناول زندہ رہے گا ابنِ صفی کا نام بھی زندہ رہے گا۔آپ کا انتقال 26 جولائی 1980 میں ہوا۔ان کی تعریف کرنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں!!!ایشیاء کا عظیم ناول نگار ان کا خطاب ہے۔ انگریزی کی مشہور مصنفہ ا گاتھا کرسٹی نے بھی ابن صفی کی تعریف کی تھی۔

تاریخ پیدائش 1928-00-00
تاریخ وفات1980-07-26