اشتیاق احمد

مشہور و معروف مصنف اشتیاق احمد کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ اردو میں بچوں کے لئے سب سے زیادہ 1000 کے لگ بھگ ناول تحریر کئے۔انسپکٹر جمشید، انسپکٹر کامران مرزا اور شوکی سیریز انہی کے قلم کا نچوڑ ہیں۔ 1970 سے لے کر 2015 تک بچوں کے ادب پر اُن کی اجارہ داری رہی۔ آپ کی کتابیں پہلے فیروز سنز پھر غلام علی اینڈ سنز پھر مکتبہ باغ و بہار اس کے بعد مکتبہ اقراء سے شائع ہوئیںاس کے بعد اپنا ذاتی ادارہ پارٹنر شپ(نقش محمد اعوان)میں ،مکتبہ اشتیاق کی بنیاد رکھی بعد ازاں اشتیاق پبلی کیشنز سے کتابیں شائع ہونا شروع ہو گئیں۔ جب کہ آخری چند سال اٹلانٹس پبلی کیشنز کراچی سے ان کی کتابیں شائع ہوتی رہیں۔ بچوں کے ہر دل عزیز اور سب سے مشہور مصنف ہیں

تاریخ وفات2015-11-17