Cart 0
rabindranath-tagore-20

رابندر ناتھ ٹیگور

7

رابندر ناتھ ٹیگور

رابندر ناتھ ٹیگور 1861 میں کلکتہ میں پیدا ہوئے۔۔ بنگالی کے مشہور شاعر ہیں۔ رابندر ناتھ ٹیگور نے قانون کی تعلیم انگلستان میں حاصل کی۔1901ء میں اپنی بنگالی تحریروں کا انگریزی میں ترجمہ کیا۔ جس کے باعث ان کی مقبولیت دوسرے ممالک میں بھی پھیل گئی۔ یورپ،جاپان،چین،روس،اور امریکہ کا کئی بار سفر کیا۔ 1913 میں ادب کا نوبل پرائز ملا۔ پنجاب میں عوام پر تشدد کے خلاف احتجاج کے طور پر ”سر“ کا خطاب واپس کیا
1930 میں ”انسان کا مذہب“ کے عنوان پر لندن میں کئی بلند پایہ خطبات دیے۔ جو بعد میں کتابی صورت میں شائع ہو کر بہت مقبول ہوئے۔ یورپی ممالک اور نیو یارک میں اپنی ان تصاویر کی نمائش جو 68 برس کی عمر کے بعد بنائی گئی تھیں۔ تین ہزار گیت۔ مختلف دھنوں میں ترتیب دیے بے شمار نظمیں اور مختصر افسانے لکھے۔لیکن گیتانجلی لکھ کر شہرت پائی۔

کتابیں - 1