ممتاز مفتی

ممتاز مفتی 11ستمبر1905میں گورداسپورمیں پیداہوئے۔ ابتدائی تعلیم ڈیرہ غازی خان  میں پائی۔میٹرک بھی ڈیرہ غازی خان سے کیا ۔ایف اے امر تسر سے اور بی اے  اسلامیہ کالج  لاہور سے کیا۔ اوکھے  لوگ، علی پور کا ایلی ، الکھ نگری، وغیرہ ان کی مشہورکتابیں ہیں۔ان کاقول مشہورہےکہ زندگی کی سب سےبڑی عیاشی یہ ہے کہ آپ کاشوق آپ کاذریعہ ءمعاش بن جائے۔ان کا پہلا افسانہ جھکی جھکی آنکھیں ادبی دنیا لاہور میں شائع ہوا۔ مشہور ترین سفرنامہ حج”لبیک”ممتازمفتی کی تحریرہے۔ ممتازمفتی27اکتوبر1995کواس دنیافانی سےکوچ کرگئے۔